عرب حکمرانوں نے فلسطین پر شرمناک خاموشی اپنائی ہوئی ہے: تہران امام جمعہ
2477
M.U.H
19/05/2018
ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ فلسطین مسلمانوں اور عرب اقوام کے لئے ناموس کی حیثیت رکھتا ہے مگر بدقسمتی سے عرب حکمران اس حوالے سے شرمناک خاموشی اپنا رکھی ہے۔
ان خیالات کا اظہار علامہ 'کاظم صدیقی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بدقسمتی سے عرب ممالک کے حکمران نہ صرف اسلامی سرزمینوں پر تعصب نہیں رکھتے بلکہ وہ فلسطین کے دفاع پر سراسر خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین پر قبضہ اور اسرائیل جیسی ناجائز ریاست کے قیام مسلمانوں کو درپیش ایک سنگین مصیبت ہے جس سے اب بھی چٹخارا حاصل نہیں ہوا۔
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق القدس کا تعلق صرف فلسطینیوں سے ہے جبکہ امریکہ کے سابق صدور نے بھی اس قانون پر پابند رہے مگر آج ایک خبیث اور پاگل شخص نے نہایت بے شرمی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا اور امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج عرب حکمران امریکہ کے غلام بنے ہوئے ہیں جن میں امریکی اجازت کے بغیر کچھ کرنے کی جرات نہیں ہے۔
علامہ صدیقی نے کہا کہ قابض صہیونی حکمران جان لیں کہ ان کی بقا حالیہ بربریت اور مظالم کے بعد زیادہ دیر نہیں رہنے والی اور یہ ظالم صہیونی عناصر جلد مٹ جائیں گے۔