اسلامی جمہوریہ ایران کی 'محمد رسول اللہ (ص)' نامی جنگی مشق کا پیر کے روز ملک کے جنوبی، مشرقی جنوبی، ساحلی علاقہ مکران اور عمان سمندر میں آغاز ہوگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، مشترکہ مشق کے خفیہ کوڈ یا رسول اللہ (ص) سے ایرانی امیرالبحر رئیر ایڈمیرل 'حبیب اللہ سیاری' کی طرف سے آغاز کیا گیا جس میں بڑی تعداد کی سمندری دفاعی نظام، جنگی طیارے اور زمینی فوجیوں نے حصہ لیا.
منعقدہ مشترکہ مشق کا مقصد بڑھتی ہوئی فوجی مہارت کی تیاری، فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے تجربات کی منتقلی، سالانہ تعلیم کا جائزہ لینا، فوجیوں کے درمیان باہمی تعاون ہے.
محمد رسول اللہ (ص) مشق میں ایرانی فورسز 30 لاکھ کلومیٹر مربع رقبے میں، جنوب، مشرقی جنوب، ساحلی علاقہ مکران سے خلیج عمان 10 ڈگری کے شمال میں تک مشقیں کرے گی جس میں سمندری، زمینی اور فضائی فورسز شریک ہیں.
محمد رسول اللہ (ص) مشترکہ مشق 2 دن تک جاری ہے