ایران کے دور مار میزائلوں نے امریکہ کی نیند حرام کی: حاتمی
3432
M.U.H
30/01/2019
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے دور مار میزائلوں نے امریکہ کی نیند حرام کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایران کیلئے سیاسی اوراقتصادی شعبے میں مسائل و مشکلات پیدا کیں لیکن ہمیں دفاعی شعبے میں کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہیں ہے اور ہم بھر پور طریقے سے اپنے پروگرام پر عمل کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر دفاع نے صنعتی شعبے میں ایران کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دو ہزار کیلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جو صحیح نشانے پر لگا۔
جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ وزارت دفاع میزائل بنانے میں دقت سے کام لیتی ہے اور اسی وجہ سے ایران کے میزائل حتی دور مار میزائل بالکل صحیح اور دقیق ہوتے ہیں۔