اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس کے تحقیقاتی مرکز کے رکن نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس کی منتقلی کی صدر ٹرمپ کے غیر قانونی فیصلہ، ناجائز صیہونی حکومت، بعض عرب ممالک اور امریکہ کی مشترکہ سازشیں ہیں۔
یہ بات 'کاظم جلیلی' نے فلسطیین کے حوالے سے تہران میں منعقدہ ایک کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا امریکہ اور اس کے خطے میں موجود اتحادیوں کی اس سازش کا نتیجہ بھیانک اور خطرناک ثابت ہوگا۔
ایران کے ماہر بین الاقوامی امور نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مسلمانوں کی ترجیحات میں سے ہے جس کو کوئی بھی طاقت تبدیل نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے کہا ہمارے تحقیقات کے مطابق امریکہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران خفیہ طور پر عرب ممالک میں اپنے مفادات کے تحت پالیسیوں کو آگے لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا امریکہ نے دو پالیسی اپنائی ہوئی ہے ایک عرب ممالک میں ایران فوبیا پیدا کرنا دوسری استقامتی تحریک کو خطے اور دنیا میں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنا جس کا ہدف ایران کو کمزور کرنا ہے۔