2908 muh 07/05/2020
تہران، ایرانی سپریم لیڈر نے ہفتے لیبر اور مزدور کے موقع پر ملک کے تمام مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کے مختلف شعبوں میں خلاق کارکنوں اور نوجوانوں کی موجودگی کیلیے موقع کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
ان خیالات کا اظہار ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز بدھ ہفتہ مزدور کی مناسبت سے ملک کے 7 پیداواری یونٹس کے ساتھ براہ راست تصویری رابطہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پروڈکشن لیپ کیلیے ادویات اور ویکسین کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ادویات اور ویکسین کی تیاری کے بارے میں اچھی تحقیق کی گئی ہے اور یہ ممکن ہے کہ ہمارے اچھے اور نوجوان سائنس دان جلد ہی کورونا سے لڑنے کے لئے ویکسین تیار کریں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے بتایا کہ جب ہم راکٹ کے ذریعہ7500 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ایک سیٹلائٹ کو خلاء میں لانچ کر کے مدار میں رکھ سکتے ہیں تو یقینی طور پر پیداوار میں بھی بہت فروغ کر سکتے ہیں.ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ پیداوار ملکی معیشت کے لئے اہم ہونے کے علاوہ سیاسی، معاشرتی اور سماجی کے لحاظ سے ملک کو متاثر کر سکتی ہے.
ایرانی سپریم لیڈر نے ماہر اور خلاق کار کن اور مزدور کو کام کی کیفیت میں اضافہ کا موجب قراردیتے ہوئے بتایا کہ کاروباری اداروں اور ان کے مالکین کو مزدوروں کے علم و دانش اور مہارت میں اضافہ کرنا چاہیے اور کاروباری اداروں کو ان کے حقوق میں بھی اضافہ کرنا چاہیے اور مزدور کو بھی کسی غفلت کئے بغیر اور احساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مالک اور کار کن دونوں کو ملکی اقتصاد کی پیشرفت کے دو اصلی ستون قراردیا اور کارکنوں کے نظریہ کو قوانین میں لحاظ نہ کرنے کے سلسلے میں بعض شکایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان قوانین کو حتمی طور پر منصفانہ نظریہ کے ساتھ مرتب اور منظم کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کارکنوں کے حقوق پر اہتمام منجملہ "حقوق کی منظم اور بر وقت ادائیگي ، کام اور شغل کی حفاظت ، بیمہ، تعلیم، فلاحی اور طبی خدمات " پر تاکید کرتے ہوئے فرمایاکہ موجودہ دنیا اور ٹیکنالوجی میں سرعت کے ساتھ انقلاب اور تبدیلی کے پیش نظر تعلیم پر مسلسل توجہ اور گذشتہ تجربات سے پیداوارکے سلسلے میں استفادہ اقتصادی اداروں اور کارکنوں کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے اقتصاد میں رونق اور پیدوار کی کیفیت میں اضافہ ہوگا ۔
انہوں نے دفاع مقدس اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کیلیے مزدوروں کے کلیدی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مزدور نے انقلاب کے اہداف کے حصول کے لیے اہم کردار اداکیا ہے.
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔