تہران - یورپی یونین نے ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے فارسی زبان میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بحالی کے ساتھ دونوں عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے مدد ملے گی۔
یورپی یونین نے گزشتہ روز جوہری معاہدے کے حوالے سے 'یورپ اور ایران کے درمیان تعلقات میں نیا باب کے عنوان سے ایک فارسی مضمون شائع کیانشر ہونے والے مضمون یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 'فیڈریکا موگرینی کے ایرانی دارالحکومت تہران کا حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے نے اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان سفارتکاری تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا باب کھول گیا ہے۔ اس مضمون نے یورپی یونین اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بحالی کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین دنیا میں سب سے بڑی منڈیوں کے ساتھ ایک عالمی اقتصادی طاقتور ملک ہے جو پابندیوں سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بڑے اقتصادی شراکت دار تھا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بحالی کے ساتھ ایرانی اور پورپی قوموں کی بہبود میں اضافہ ہوجائے گا۔ نشرہونے والے مضمون نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور یورپی یونین نے عالمی چیلینجوں سمیت موسمی تبدیلی، منشیات، امیگریشن اور پناہ سے نمٹنے کے لئے ایک معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔