اسرائیل مکڑی کے جال سے کہیں زیادہ کمزور ہے :سید حسن نصر اللہ
3259
m.u.h
13/07/2019
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ آج اسلامی مزاحمت کی طاقت سے اسرائیل خوفزدہ ہےاور اسلامی مزاحمت ہر دور کی نسبت زیادہ طاقتور بن گئی ہے ۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے المنار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مکڑی کے جال سے کہیں زیادہ کمزور ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے 2006 میں لبنان پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں اسرائیل کی تاریخی شکست کی چودھویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان آج طاقت کے اس مرحلے تک پہنچ گئی ہے جہاں وہ اسرائیل کے اندر ہر نقطہ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی عوام آج امن کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں اور یہ امن انھیں باہمی اتحاد کی وجہ سے حاصل ہوا ۔ 2006 میں اسرائیل پر حزب اللہ کی کامیابی در حقیقت لبنانی عوام کی کامیابی تھی اور لبنانی عوام باہمی اتحاد کے ساتھ اسرائیل کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ آمادہ ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور اسرائیلی سیاستداں اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر وہ ایک راکٹ یا میزائل داغیں گے تو انھیں اس کے جواب میں دس راکٹوں یا میزائلوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔آج پورا اسرائیل حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کے میزائلوں کے نشانے پر ہے ۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران پر امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کبھی بھی اور کسی بھی طور امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے محاصرے میں نہیں آئے گی۔
سید حسن نصر اللہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی ممکنہ مہم جوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکہ کو متنبہ کیا کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو جنگ کے شعلے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لینگیں اور تہران اکیلا نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک یا حکومت ایران کے خلاف جنگ کا حصہ بنے انھیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
سید حسن نصر اللہ نے صدی معاملے کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدی معاملے کے نتیجے میں خائن اور غدار عرب حکمرانوں کے چہرے مسلمانوں کے سامنے نمایاں ہوگئے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے یمن جنگ میں یمنی عوام کی کامیابی کو یقینی قراردیتے ہوئے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے اور سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شگاف پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے۔