ایران کی دفاعی طاقت نے امریکہ کو روک کے رکھا ہے: حسن ابوترابی
3262
M.U.H
27/10/2018
ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت نے امریکہ کی عسکری قوت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بات علامہ 'سید محمد حسن ابوترابی فرد' نے آج تہران کے مرکزی نماز جمعہ میں شریک ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں ںے خطے اور ایران سے متعلق امریکی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج امریکہ، ایران کے سامنے نہیں بلکہ وہ دنیا کی دو ارب آبادی کے خلاف کھڑا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات اور دشواریوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران آج خطے میں ایک اہم طاقتور ملک کے طور ہر ابھرا ہے جبکہ ایران کے سامنے ناجائز صہیونی ریاست بے بس ہوئی ہے اور دوسری جانب امت مسلمہ کی قوت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے، دباؤ اور پابندیوں سے ایران کو مزید ترقی ملنے موقع فراہم ہورہا ہے۔
علامہ ابوترابی فرد نے مزید کہا کہ خطے میں امریکہ، صہیونی ریاست اور ان کے اتحادی ایران کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بالخصوص امت مسلمہ جان لیں کہ ایران خطے میں کسی کو نئی جنگ چھیڑنے کی اجازت نہیں دے گا بلکہ ہم اپنی دفاعی صلاحیت سے ایسے اقدامات کو روکیں گے۔
تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ ایران، امریکہ کو عالم اسلام میں مزید جنگ کی فضا کو ہوا دینے کی اجازت نہیں دے گا۔