امریکہ اور اس کے حواری دہشتگردی میں سب سے آگے ہیں: تہران امام جمعہ
2960
m.u.h
04/05/2019
ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردی کے فروغ اور عالمی قوانین کی پامالی میں پیش پیش ہیں.
یہ بات آیت اللہ «سید احمد خاتمی» نے تہران کے مرکزی نماز جمعہ میں شریک ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا ایران سے اصل مسئلہ دہشتگردی، انسانی حقوق یا جوہری پروگرام نہیں بلکہ اس کی بنیاد عقیدہ اور مذہب ہے.
انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک دہشتگردی کو فروغ دینے کی فرنٹ لائن پر موجود ہیں جن کا کام دہشتگردوں کی پشت پناہی اور دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی ہے.
تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ ان چالیس سالوں میں ایک بھی ایسا دن نہیں تھا جس میں امریکہ نے ایران اور ہمارے نظام کے خلاف سازش نہ کی ہو تاہم ان 40 سالوں کی مزاحمت اور لڑائی کی اصل فاتح ایرانی قوم ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکہ مردہ باد کا نعرہ جاری رہے گا جس سے امریکیوں بالخصوص ٹرمپ کو پریشانی ہے.
آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا کہ امریکہ مردہ باد کے نعرہ سے مراد امریکی عوام نہیں بلکہ یہ نعرہ موجودہ امریکی انتظامیہ بالخصوص ٹرمپ اور اس کے جارحیت پسند حواریوں کے خلاف ہے.
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ہم نے اللہ کے فضل و کرم سے مشرق وسطی میں امریکی منصوبہ بندی کو خاک میں ملا دیا ہے.