رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج علی الصبح صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے میں ایک بازار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔ در ایں اثنا یمن کی پارلیمنٹ کے رکن احمد الحکلانی نے وبائی امراض کا شکار ہونے والے ایک ہزار چون افراد کے جاں بحق ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد وبائی امراض کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ 3 جون کو سعودی عرب اور امریکہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ایک میڈیکل سینٹر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وبائی امراض میں مبتلا کئی مریض اور دوسرے افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے میں یہ سینٹر مکمل طورپرتباہ ہو گيا تھا۔