امام خمینی نے گفتار سے نہیں بلکہ اپنے کردار سے بیداری پیدا کی: رہبر انقلاب اسلامی
2732
m.u.h
03/06/2020
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 31 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز بدھ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 31 ویں برسی کے موقع پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال حضرت امام خمینی (رح) کی برسی مختلف انداز میں منائی جا رہی ہے البتہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ برسی کس طرح منائی جا رہی ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) کے افکار ونظریات ہم میں زندہ ہیں اور اسے زندہ رہنا چاہئیے اور ہمیں ان کی تعلیمات پرعمل کرنا چاہئیے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حضرت امام خمینی (رح) بہت سی خوبیوں اور خصوصیات کے حامل تھے تاہم ان میں سے ایک ان کی انقلابی فکراور بیداری پیدا کرنے کی سوچ تھی، انہوں نے صرف انقلاب اسلامی کے موقع پر تبدیلیاں پیدا نہیں کیں بلکہ ایام نوجوانی سے ہی حضرت امام خمینی (رح) تبدیلیوں اور بیداری پیدا کرنے کےدرپے تھے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رح) کے اندر تبدیلی کے جذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، حضرت امام خمینی (رح) کے اندر تبدیلی کا جذبہ اسلامی تحریک کے آغاز سے شروع نہیں ہوا بلکہ ان کے اندر یہ جذبہ پہلے سے موجود تھا۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا حضرت امام خمینی (رح) نے گفتار سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے بیداری پیدا کی۔
واضح رہے کہ اس موقع پر ہر سال بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر رہبر انقلاب اسلامی خطاب فرماتے تھے تاہم اس سال کورونا وائرس کے سبب برسی کا اجتماع منعقد نہیں ہوا۔