بحرین کی الوفا الا سلامی پارٹی کے رہنما مرتضی السندی نے کہا ہے کہ شاہی حکومت انقلابیوں سے سیاسی انتقام لے رہی ہے۔
وفا الاسلامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں سے اپنی مرضی کا جبری اعتراف لینے کے لیے انہیں پے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
شیخ مرتضی السندی نےانسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحرین کی شاہی حکومت کے غیر انسانی اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کریں۔انہوں نے کہا کہ بحرین کی شاہی حکومت انقلابیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے جس کا مقصد سیاسی قیدیوں کے عزم و ارادے میں خلل ڈالنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے پچس دسمبر دوہزار ستر کو سیاسی قیدیوں کے خلاف جاری ایک مقدمے میں چھے افراد کو پھانسی اور سات دیگر کو سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ان افراد پر شاہی خاندان کے رکن اور فوج کے سربراہ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے جسےملزمان کے وکلا نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔