ملک میں حالیہ بدامنی میں ملوث افراد سے اسلامی رواداری سے برتاؤ کیا جائے: آیت اللہ خامنہ ای
3043
m.u.h
05/12/2019
قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا ہے کہ ملک میں حالیہ بد امنی میں ملوث افراد کیساتھ اسلامی رواداری سے برتاؤ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف حالیہ احتجاج کے نتیجے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی صورتحال کے تعاقب سے متعلق اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل کے خطے کے جواب میں کیا۔
انہوں نے ایڈمیرل علی شمخانی کیجانب سے میں حالہ بدامنی سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ کے جواب میں مزید فرمایا ہے کہ حالیہ واقعات میں زخمی ہونے والوں اور جاں بحق افردا کے لواحقین کی صورتحال کا جلدی سے تعاقب کیا جائے اور ساتھ ساتھ بدامنی میں ملوث افراد سمیت کسی بھی گروپ سے تعلق رکھنے والے مشکوک افراد کیساتھ بھی اسلامی رواداری سے برتاؤ کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل کیجانب سے پیش کی گئی رپورٹ ، ملک میں حالیہ بدامنی کی اصول وجوہات کے تفیصلی جائزہ سمیت حالیہ واقعات میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کی صورتحال کا جلد از جلد تعاقب کیلئے سپریم لیڈر کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ حالیہ احتجاج میں وہ جاں بحق ہونے والے شہری جو بدامنی کے واقعات میں ملوث نہیں تھے، کو شہادت کا مقام دے کر ان کے اہل خانہ کو شہداء اور غازیوں امور کی فاؤنڈیشن میں شامل کیا جائے۔
رپورٹ میں یہ تجویز بھی کی گئی ہے کہ وہ افردا جو احتجاج کے دوران میں، کسی بـھی طرح جاں بحق ہوگئے ہیں، کے لواحقین کیساتھ ہمدردری کیا جائے اور ان کی دیت بھی ادا کیا جائے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ واقعات میں سکیورٹی فورسز کیساتھ مسلح تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور پس منظر کی چھان بین کی جائے اور مجرم کی صورتحال کو ان کے کنبے سے ہٹ کیا جائے اور معزز کنبوں کیساتھ بھی حسن سلوک سے برتاؤ کیا جائے۔
قائد اسلامی انقلاب نے حالیہ بدامنی میں ملوث مشکوک افراد کے اہل خانوں سے اسلامی رواداری سے برتاؤ کرنے کی تجویز دی۔