ایران کی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ آج اسلامی انقلاب کی برکت سے خطے میں امریکی طاقت اور غلبے کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل ''حسین سلامی'' نے جامعہ امام صادق (ع) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مزاحمت دشمنوں کی شکست کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے خطے میں اپنے حواریوں سے مل کر داعش کے لئے 7 کھرب ڈالر خرچ کردئے مگر انھیں کامیابی نہیں بلکہ اسلامی انقلاب اور اسلامی مزاحمتی فرنٹ کو فتح حاصل ہوئی۔
اعلی ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ داعش کی تخلیق اور خطے میں دہشتگردی کے واقعات میں امریکی ہاتھ ہے. امریکیوں کا خیال تھا کہ وہ دہشتگردوں کے ذریعے اسلامی مزاحمتی فرنٹ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں مگر ان کی اس سازش سے شام، عراق اور یمن میں عوام مزید آپس میں ایک ہوئے جس سے آج ناجائز صہیونی ریاست خوف میں مبتلا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران دشمنوں کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آج بھی ہم نے امریکی پالیسی، دھمکیوں اور پابندیوں کو شکست دی ہے۔