ایران کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کے مخالف ہیں: شیخ ہمام حمودی
3007
M.U.H
15/10/2018
عراقی ڈپٹی سپیکر نے امریکہ کیجانب سے ایران اور دوسرے ممالک پر لگائی گئی پابندیوں سے مخالفت کرتے ہوئے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
یہ بات شیخ 'ہمام حمودی' عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہی۔
انہوں نے عراق مجلس اعلائے اسلامی کے قیام کی یاد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عراقی قوم کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیتے ہوئے عراق پر بمباری سے متعلق ناجائز صہیونی ریاست دھمکیوں کی شدت سے مذمت کی۔
عراقی ڈپٹی سپیکر نے صہیونی دھمکیوں کے رد عمل میں کہا کہ ہم اپنے وطن کی بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہون نے کہا کہ عراق خطے اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔