اسٹریٹجک تحقیقات ادارے تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے اپنے اینسٹا گرام پر روحانی کے حلف برداری تقریب کی ایک تصویر شئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج ایران دنیا اور خطے کے دشمنوں کے مقابلے میں مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے۔
علی اکبر ولایتی نے روحانی حکومت کی رسم حلف برداری کی تصویر شئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج رہبر انقلاب حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے حسن روحانی کو منصب صدارت پر فائز ہونے کا حکم صادر کرتے ہوئے مدیریت، اقتصاد، بین الاقوامی روابط کے متعلق حمکت آمیز نصیحتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر اور خطے میں ثابت قدمی اور دلیری کے ساتھ دشمنوں کے سامنے ڈٹا ہوا ہے ایران کی عظمت و ترقی کو دوست اور دشمن دونوں نے تسلیم کیا ہے۔ علی اکبر ولایتی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں منتخب صدر اور انکی ٹیم کی کامیابی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔