تہران: سینئر ایرانی مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ روس، آذربائیجان اور ایران کے صدور کا سہ فریقی اجلاس جو کہ تہران میں منعقد ہوا یہ تینوں ممالک کے درمیان باہمی مشاورت اور تعلقات کو مزید وسعت دے گا.
يہ بات آيت اللہ محمد علي موديدي كرماني نے ايراني دارالحكومت تہران ميں نماز جمعہ كے موقع پر نمازيوں كے بڑے اجتماع سے گفتگو كرتے ہوئے كہي۔انہوں نے كہا كہ سہ فريقي اجلاس سے كافي كاميابياں سامنے آئي ہيں جن ميں سے خصوصي طور پر فريقين نے اسلامي جمہوريہ ايران كي طاقت اور خطے ميں اہميت كو سراہا ہے۔
ايراني دارالحكومت تہران ميں منعقد ہونے والے اس اجلاس ميں تينوں فريقين نے صنعت، توانائي اور تيل اور گيس كے شعبوں ميں تعاون كو بڑھانے پر اتفاق كيا۔آيت اللہ محمد علي موديدي كرماني نے ايراني قوم كي جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كے لئے حمايت كو سراہا اور كہا كہ ايراني قوم اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كے درميان بہت قريبي اور مخلص تعلق قائم ہے۔
امريكہ كي جانب سے حاليہ اقدامات ميں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كو دہشت گرد گروہوں كي فہرست ميں شامل كيا گيا جس كو ايراني قيادت كي جانب سے ايك مضحكہ خيز اقدام قرار ديا گيا۔