تہران - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی اور منشیات جو دو دنیا کے لئے دو اہم چیلنج ہیں، کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔
یہ بات 'سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی پولیس برائے انسداد جرائم، انٹرپول کے سیکرٹری جنرل 'یارگین سٹاک کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پولیس کی بین الاقوامی تنظیم انٹرپول کے درمیان دیرینہ تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ انٹرپول کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
عراقچی نے کہا کہ ایران دو عالمی مسئلہ منشیات کی اسمگلنگ اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پیش قدم ہے اور ایسے دو عالمی مسئلہ نہ صرف ایران بلکہ تمام علاقائی ممالک اور دنیا کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے اور اس کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے عالمی تعاون اور انٹرپول کی صلاحیتوں سے استعمال کرنا ناگزیر ہے۔
نا ئب ایرانی وزیر خارجہ نے بعض ایرانی حکام کے خلاف سیاسی غلطی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے ملک انٹرپول اور ارجنٹائن کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے تیار اور پولیس کی بین الاقوامی تنظیم انٹرپول اس مسئلے کے حل میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔یارگین سٹاک نے اسلامی جمہوریہ ایران اور انٹرپول کے درمیان اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی جرائم سے مقابلے کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہم اس ملک کے قابل قدر تجربات سے استعمال کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔