امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا :ایمنسٹی انٹرنیشنل
1403
M.U.H
05/06/2018
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں امریکہ اور اس کے اتحاد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی ميں قائم اتحاد نے شام کے شہر الرقہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے داعش کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اور عام شہریوں کو اپنے حملوں سے بچانے کے لئے امیرکہ نے کوئی اقدام انجام نہیں دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکہ نے شام کے شہر الرقہ میں 4 جگہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 112 افراد سے تحقیقات اور زمینی حقائق کے بعد پتہ چلا ہے کہ امریکہ نے الرقہ شہر میں 42 جگہ بمباری کی اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔