تہران: اسلامي جمہوريہ ايران كے معروف عالم دين آيت اللہ ناصر مكارم شيرازي نے اسلامي ممالك كے حكمرانوں كو مخاطب كرتے ہوئے كہا ہے كہ وہ جلد ميانمار كے مسلمانوں كے قتل و عام روكنے كے لئے عملي اقدام كريں۔
انہوں نے روہنگيا كے اقليتي مسلمانوں كے خلاف پرتشدد كاروائي اور عالمي برادري كي خاموشي پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامي تعاون كي تنظيم كو چاہيئے كہ وہ اس غير انساني عمل كي روك تھام كے لئے فوري طور پر ضروري اقدامات كريں۔
انہوں نے اقوام متحدہ كي سيكورٹي كونسل كي خاموشي پر بھي اپني حيرانگي كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ميانمار كے مسلمانوں كے خلاف ظلم اور ستم كي روك تھام كے لئے اقوام عالم اپني پوري كوشش كريں۔