نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کے ضمن ميں ایران اور گروپ 1+5 اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے درمیان دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا گيا۔
اس اجلاس میں امریکی وزیر خآرجہ ریکس ٹیلرسن اور ایرانی وزير خارجہ محمد جواد بھی موجود تھے۔ اجلاس یورپی یونین کی سربراہ فیڈریکا موگرینی بھی موجود تھی جس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عالمی معاہدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو ہر صورت میں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہے جب امریکی وزير ریکس ٹیلرسن اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اجلاس میں آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔