2766 muh 01/05/2020
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے جرمنی کی جانب سے حزب الله کے خلاف دشمنانہ اقدام کو اس کی بڑی اسٹریٹجیک غلطی قرار دیا۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے کل رات اپنے ایک ٹوئیٹ میں جرمنی کی جانب سے لبنان کی عوامی تحریک حزب الله کو دہشتگرد تنظیم قرار دیئے جانے کو اس کی بڑی اسٹریٹجیک غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب الله، لبنان کی حکومت اور پارلیمنٹ کا حصہ ہے اور اس ملک کی ارضی سالمیت اور سلامتی کی ضامن ہے۔
حسین امیرعبداللهیان نے جرمنی کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جرمنی نے امریکہ اور اسرائیل کی بری پالیسی کو جاری رکھنے کی کوشش کی تو علاقے میں اس کے مفادات خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جرمنی کی وزارت داخلہ نے کل بروز جمعرات 30 اپریل کو امریکہ اور صیہونی حکومت کی حمایت حاصل کرنے کی وجہ سے لبنان کی عوامی تحریک حزب الله کو دہشتگرد تنظیم قراردیتے ہوئے جرمنی میں اس کی فعالیت پر پابندی عائد کردی۔
واضح رہے کہ جرمنی یوں بھی امریکہ اور اسرائیل کے اثرمیں رہتاہے اوران کا سیاسی و فوجی اتحادی بھی ہے اس لئے موجودہ صورتحال کے تناظر میں اس کا یہ قدم کوئی چونکا دینے والا نہیں ہے ۔خلیج فارس میں ایران اور امریکہ کے درمیان تناﺅ بڑھاہواہے ۔نور سیٹلائٹ کی لانچنگ کے بعد امریکہ اور اسرائیل پریشان ہیں ۔یمن میں امریکہ اور اسرائیل کی پشت پناہی حاصل سعودی فوجوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑاہے ۔ساتھ ہی شام اور عراق میں بھی وہ ناکام ہوچکے ہیں ۔حزب اللہ ہمیشہ ان کی راہ میں روڑے اٹکاتا رہاہے اور امریکہ و اسرائیل کی ناکامیوں کے پیچھے بڑا ہاتھ حزب اللہ لبنان کاہے ۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔