حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے سویڈش حکومت کو سخت الفاظ میں پیغام بھیجا
1216
m.u.h
02/07/2023
• یہ ایک تنبیہ ہے
• سویڈش حکومت کو چاہئے کہ وہ پوری ملت اسلامیہ سے معافی مانگے اس سے پہلے کہ کوئی مسلمان فقیہ یہ اعلان کرے کہ آپ کا ملک اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کی پناہ گاہ ہے ۔
• مجرم کو اس کے ملک میں عدالت کے حوالے کریں، جس کی شہریت اب تک منسوخ نہیں کی گئی ہے۔
• تقریباً ڈیڑھ ارب مسلمانوں کےاور ان کے مقدسات کے بارے میں ان کےجذبات کا خیال رکھیں۔
مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق نے سویڈن کی حکومت کو عراق میں سویڈش سفیر کے ذریعہ سخت پیغام بھیجا ہے اور خبردار کرتے ہوئے پوری امت مسلمہ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے ، بیان میں سویڈش حکومت کے ذریعہ اس مجرمانہ فعل کی اجازت دیئے جانے پر بھی سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ چند روز قبل ہی عراق میں آپ کے ملک کےسفیرسے ملاقات میں آپ سے ہمارا مطالبہ یہ تھا کہ مذاہب اور مقدسات کا احترام کیا جائے بیان میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پوری ملت اسلامیہ سے معافی مانگیں اس سے پہلے کہ کوئی مسلمان فقیہ یہ اعلان کرے کہ آپ کا ملک اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کی پناہ گاہ ہے ، بیان میں مسلمانوں کے جذبات اور ان کے مقدسات کا خیال رکھنے کی بھی نصیحت کی گئی ہے ۔
عربی میں صادر بیان کا اردو ترجمہ حاضر خدمت ہے ۔
عراق میں سفارت خانے کے ذریعے سویڈش حکومت کے نام
ہم ایک ملعون نافرمان کے اس ذلت آمیز فعل کی سخت مذمت کرتے ہیں کہ جس نے خدا کی کتاب کے خلاف جرات اور جسارت کی ہے، اور جو چیز ہمارے درمیان غصے کو جنم دیتی ہے وہ ہے آپ کی طرف سے ایسے کاموں کی اجازت دینا، جو آپ پر اور اس پر غضب الٰہی نازل ہونے کا سبب ہے۔
کتنے افسوس کی بات ہے کہ چند روز قبل ہی عراق میں آپ کے ملک کےسفیرسے ملاقات میں آپ سے ہمارا مطالبہ یہ تھا کہ مذاہب اور مقدسات کا احترام کیا جائے۔
ہم آپ کو خدا کے غضب سے ڈراتے اورخبردار کرتے ہیں،اسلئے لازمی طور پر آپ کو خدا کی طرف سے آنے والی چیزوں کا احترام کرنا چاہئے اور تقریباً ڈیڑھ ارب مسلمانوں کےاور ان کے مقدسات کے بارے میں ان کےجذبات کا خیال رکھنا چاہئے۔
ہم سویڈش حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں:
(1) حکومت کو چاہئے کہ وہ پوری ملت اسلامیہ سے معافی مانگے اس سے پہلے کہ کوئی مسلمان فقیہ یہ اعلان کرے کہ آپ کا ملک اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کی پناہ گاہ ہے۔
(2) مجرم کو اس کے ملک میں عدالت کے حوالے کریں، جس کی شہریت اب تک منسوخ نہیں کی گئی ہے۔
خبردار اوریہ ایک تنبیہ ہے اور جو دھمکی دیتا ہے وہ معذور ہوتا ہے یعنی (جس نے غلطی کی نشاندہی کی اس نے غلطی کرنے والے کا عذر ختم کر دیا)
مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق