چین نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اوصاف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ ایغور کانگریس کے مطابق، علاقے میں چینی اعلیٰ حکام نے تمام ریستوران کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے تقدس کاخیال کئے بغیر اپنے ریستوران کو کھلا رکھیں۔جبکہ صنعتی اورتجارتی علاقوں میں اورکارخانوں میں مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے مسلمانوں میں سخت رد عمل کا سامنا ہے ۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ اگر اس طرح مسلمانوں کو روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ایک یوغرمسلمان نے کہا کہ اس چینی عمل سے مسلمانوں کا رد عمل کیا ہے تواس نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا صرف اتنا بتایا کہ جو مسلمان سرکاری ملازمت کررہے ہیں ان پر روزہ رکھنے کی پابندی عائد کردی ہے ۔ اس سے قبل چینی حکام نے ان مسلمانوں پر بچوں کے مسلم نام رکھنے ، مساجد میں جانے اور داڑھی رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق چین کی دوستی پر پاکستان کو بہت بڑا ناز ہے۔