خلیج فارس میں امریکی موجودگی سے بدامنی پیدا ہوگی: جنرل باقری
2910
M.U.H
31/12/2018
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی موجودگی کا نتیجہ، خطے میں بدامنی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
میجر جنرل "محمد باقری " نے شام سے امریکی فوجی انخلا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی ایک ایسے ملک کو اپنے مواقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونے کا مظاہرہ ہے جو شامی حکومت اور عوام کی اجازت بغیر وہاں موجود تھا۔
انہوں نے شام سے امریکی انخلا کو خطے کے دفاعی میشن کے سلسلے میں غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جہاں موجود تھا وہاں بدامنی و عدم استحکام پھیلایا لہذا شام اور خطے کے دوسرے علاقوں سے امریکی فوجیوں کی واپسی سے امن و صلح میں مزید اضافہ ہوگا۔
جنرل باقری نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک نے خود خلیج فارس میں امن قائم کیا ہے اور وہاں امریکی کی موجودگی سے بدامنی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں، امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے شام میں داعش کو شکست دینے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد شام سے بھی امریکی فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
امریکی فوجی شامی حکومت کی اجازت بغیر اس ملک میں کاروائیاں کر رہی ہیں اور شام نے بارہا امریکی فوجیوں کی جارحانہ اقدامات کے اختتام کا مطالبہ کیا تھا۔