شام میں ہمارا عسکری مشاورتی مشن جاری رہے گا: جنرل حسن
2930
M.U.H
15/01/2019
ایرانی سپریم لیڈر کے اعلی مشیر نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک اور دمشق حکومت کی درخواست کے مطابق ایران شام میں اپنے عسکری مشاورتی مشن کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
میجر جنرل حسن فیروز آبادی نے کہا کہ شامی حکومت نے تکفیری اور دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لئے ایران سے عسکری مشاورتی عمل پر تعاون کے لئے درخواست کی تھی جس کے تحت ایران کے عسکری مشیروں کو شام بھیجا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دشمنوں کی ایران فوبیا سازش کا مقصد وطن عزیز کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو ہوا دینا اور ملکی نظام کو تباہ کرنا ہے۔
اعلی ایرانی مشیر نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران مخالف اجلاس کے انعقاد کے لئے پولینڈ کا انتخاب کیا جس سے امریکی حکام کی غلط پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے. امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس آئندہ ماہ پولینڈ میں کرائی جائے گی۔