ایران کے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں کثیرالجہتی موجودگی کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی پالیسی دفاعی ڈیٹرنس کی ترقی ہے۔
یہ بات میجر جنرل 'غلامعلی رشید' نے آج بروز ہفتہ ایرانی جنوبی مکران علاقہ اور خلیج فارس کے جزیروں کے دورے کے موقع پر ایرانی بحری فوج اور سپاہ پاسداران کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اور سیکورٹی پالیسی کے لئے بہت ہی اہم ہے لہذا تمام تبدیلیوں اور غیرمتوقع واقعات پر ہوشیار رہنا لازمی ہے۔
جنرل رشید نے کہا کہ جبکہ ہمارا ملک دشمن کے کوئی بھی فوجی حملوں کے لئے تیار ہے مگر علاقے میں تنازعات اور تشدد کے خاتمے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعاون، علاقے کی سلامتی کا دفاع کرنا اور غیرعلاقائی طاقتوں کے مداخلتی اقدام سے مقابلہ کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم تین پالیسیاں ہیں۔
ایران کے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنی تمام طاقت کے ساتھ علاقے میں ملکی مفادات کا دفاع اور بدامنی پیدا کرنے والے اقدامات پر منہ توڑ جواب دے گی۔