دمشق - شام کے صدر 'بشار الاسد' نے کہا ہے کہ مغربی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں تاہم ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
یہ بات شامی صدر نے گزشتہ روز دمشق میں دفترخارجہ کی جانب سے منعقدہ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شام کو بھاری قیمت دینی پڑی ہے مگر اس کے باوجود یہ جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سے اب تک شام دشمنوں کی سازشوں کا شکار اور شام پر انحصار کرنا مشرق وسطی میں انحصار کا مطلب ہے۔
صدر الاسد نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت بالخصوص رہبر معظم آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' اور لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سربراہ 'سید حسن نصر اللہ' کی سیاسی، فوجی اور اقتصادی ہدایات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، حزب اللہ کی تحریک اور روس کی حمایت اور امداد نے ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔شامی صدر نے اس کانفرنس کے مثبت نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام شام اور علاقے کی ترقی پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے اور دہشتگردوں کی مکمل تباہی کے لئے ان کے خلاف جنگ کو جاری رہیں گے۔