اقوام متحدہ کی ایران و شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت
1186
M.U.H
16/09/2018
اقوام متحدہ نے ایران، شام، غزہ اور وینیزوئیلا کے خلاف یکطرفہ پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
انسانی حقوق کونسل کے خصوصی رپورٹر ادریس الجزائری نے جنیوا میں مذکورہ کونسل کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کو بے گناہ عوام کے مستقل اقتصادی محاصرے میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کی حالت میں جنیوا کنوینشن میں عوام کی حمایت کی گئی ہے جبکہ امن کے دوران پابندیوں کی شکل میں بے گناہوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے ایران، شام، فلسطین اور وینیزوئیلا کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ یہ ممالک واضح طور پر مکمل محاصرے جیسے صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں۔
ادریس الجزائری نے پابندیاں دوبارہ عائد کیے جانے، تیسرے فریق کے ساتھ تجارت کو ممنوع قرار دینے کے فیصلوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔