تہران - ایمنسٹی انٹرنیشنل قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی پابندیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں سے قطر، سعودی عرب، امارات اور بحرین کے عوام کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
القدس العربی اخبار کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل 'سلیل شتی نے قطر کے خلاف مسلط کئے جانے والے محاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس صورتحال سے عوام خطرے سے دوچار ہیں۔اس موقع پر انہوں ںے خلیج فارس کے خطے میں بسنے والے عوام کے حقوق کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کو روکنے کے لئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطے اور تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی بحران کے خاتمے کے لئے سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے دعوے کافی نہیں اور ان دعووں سے عوام کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔ياد رہے کہ سعودی عرب، مصر، بحرين، متحدہ عرب امارات، مالديپ اور يمن کے سبکدوش ہونے والے صدر نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کردئے.
سعودی عرب نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے سامنے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فيصلہ کيا۔
بحرين نے قطر پر اندرونی معاملات ميں مداخلت اور دہشتگردی کی حمايت کرنے کا الزام لگايا ہے۔منامہ حکومت نے دوحہ سے اپنے سفارتکار واپس بلاليا اور قطری شہريوں کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم ديا ہے۔مصر اور متحدہ عرب امارات نے بھی سعودی عرب کی پيروی کرتے ہوئے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئے۔