ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے یمن کی تشویشناک صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سعودی عرب کے جرائم پر کڑی تنقید کی اور کہا ہے کہ آل سعود یمنی عوام پر جارحیت اور مظالم بند کرے۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ 'محمدعلی موحدی کرمانی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں شریک لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ریڈ کراس نے یمن میں بڑھتے ہوئے بحران پر شدید انتباہ کیا ہے جبکہ وہاں 10 میں سے 6 افراد کو بڑی مشکل سے خوراک فراہم ہوتے ہیں جبکہ اکثر عوام موت اور زندگی سے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے سعودی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو اپنے آپ کو حرمین شریفین کے خادم کھلاتے ہیں اور اسلام و قرآن کے نام نہاد نعرہ بلند کرتے ہیں شرم کریں اور نہتے عوام کے قتل عام کو بند کریں، کیا آپ لوگ مسلمان نہیں جو مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مخاطب کیا اور کہا کہ ٹرمپ بیت المقدس پر خواب دیکھنا چھوڑ دے کیوں کہ اس کا خواب چکنا چور ہی رہے گا۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک جاہل اور بیوقوف شخص قرار دیا اور اس کو یہ تجویز دی ہے کہ وہ القدس کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے مزید کہا کہ ٹرمپ خواب دیکھان چھوڑ دے کیوں کہ القدس کا مالک ہے اور اللہ رب العزت اس کا مالک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کا زوال قریب ہے، اس کا حالیہ فیصلہ اللہ سے جنگ کے مترادف ہے، اس کے فیصلے کے خلاف سے نہ صرف پوری دنیا میں آواز بلند ہوئی بلکہ اقوام متحدہ میں بھی اس کی پرزور مذمت کی گئی۔