تہران - کویت میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرعلی رضا عنایتی نے کویتی حکومت کی خطے میں امن اور امان کی بحالی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ارنا كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايران خطے ميں پائيدار امن كے لئے كويت كي ان كوششوں كي حمايت جاري رکھے گا۔سعودي عرب اور ان کے بعض اتحادي عرب ممالک کي طرف سے قطر کے ساتھ اپنے سفارتي تعلقات منقطع کرنے کے نتائج کے بارے ميں اپنی تشويش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قطري حکومت کي اپنے ہمسايہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول کے مطابق لانے کي سفارتي کوششوں کي حمايت کريں گے۔ انہوں نے کويت کے امير شيخ صالح الاحمد الصانح کي ايران اور خليج فارس کے بعض ممالک کے درميان اختلافات کے حل کے لئے ثالثي کا کردارادا کرنے کي کاوشوں کو سراہا اور کہا ہم ان کوششوں کي حمايت کريں گے۔خطے کي حاليہ صورت حال کے رد عمل ميں انہوں نے مزيد کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران خطے کي امن اور امان کي بحالي کے لئے کسي بھي مثبت کوشش کي حمايت سے گريز نہيں کرے گا۔ انہوں نے سعودي عرب اور ان کے بعض عرب اتحادي ممالک کي طرف سے قطر پر لگائي جانے والي اقتصادي اور سياسي پابنديوں کے بارے ميں کہا يقينا اس طرح کے اقدامات سے کوئي بھي نتيجہ نہيں نکلے گا. ايراني سفير نے مزيد کہا کہ ہم اميد کرتے ہيں خليج فارس کے عرب ممالک کے درميان اختلافات سفارتي ذريعہ سے جلد حل ہوں گے۔