3012 M.U.H 08/12/2018
نیویارک، 8 دسمبر: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ قتل عام کے جرائم راتوں رات نہیں ہوتے لہذا بین الاقوامی برادری اس پر رائےزنی کی بجائے انہیں روکنے پر توجہ مرکوز کرے۔
مسٹر گوٹیرس نے جمعہ کو قتل عام کے جرائم کی روک تھام اور سزا اور قتل عام کے متاثرین کو خراج عقیدت کے بین الاقوامی دن کی 70 ویں سالگرہ کے ایک پروگرام میں کہا، ’’قتل عام ایک جان بوجھ کر کیا جانے والے منصوبہ بند جرم ہے اور اس کے لئے سخت تیاریوں کی ضرورت پڑتی ہے جس میں وقت لگتا ہے۔ قتل عام میں لگنے والا وقت دنیا کو اس پر کارروائی کرنے کا بھی وقت دیتا ہے۔
مسٹر گوٹیرس نے کہا، ’’فکر کی بات یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری کئی بار اس کے انتباہی اشارے کو سمجھ کر جلد فیصلہ نہیں کرپاتی۔ ہم اب بھی قتل عام کو روکنے کی بجائے اس پر رد عمل ہی ظاہر کرتے ہیں جب تک کافی دیر ہو چکی ہوتی ہے‘‘َ۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد سے بین الاقوامی برادری کمبوڈیا، روانڈا اور یوگوسلاویہ میں قتل عام روکنے میں ناکام رہا۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔