آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات
3079
M.U.H
29/12/2018
بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے آج بروز جمعہ کو نجف اشرف میں عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے ساتھ ملاقات کی۔
آیت اللہ سیستانی نے اس ملاقات میں شیخ عیسی قاسم کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی جبکہ بحرین کے عوام کے لیے امن و شانتی کی امید ظاہر کی۔
خیال رہے کہ شیخ عیسی قاسم ۵۰ سال کے بعد گزشتہ روز جمعرات کو نجف اشرف پہنچے جہاں انہوں نے حرم امیر المومنین(ع) کی زیارت کی۔