روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے اقوام متحدہ نے 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے جنیوا میں ڈونر ممالک کی کانفرنس میں کہا کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمان مہاجرین کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے ڈونر ممالک سے کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے امداد کی جائے تا کہ اس امدادی رقوم سے آئندہ برس فروری تک کے لیے روہنگیا مسلمانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دومہینے سے صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم اور تشدد کے نتیجے میں چھے لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔