ایران کی تیل بردار کشتیوں کا ونزوئلا کے سمندر میں داخلہ امریکہ کی تاریخی شکست کا مظہر - عبدالباری عطوان
1243
muh
27/05/2020
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی دھمکیوں کے باوجود تیل بردار جہازوں کو ونزوئلا روانہ کیا جو ونزوئلا پہنچ گئے ہیں ایران نے امریکہ کی کھوکھلی دھمکیوں کو نظر انداز کرکے اس کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لندن سے شائع ہونے والے اخبار رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے اپنے مقالہ میں تحریر کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی دھمکیوں کے باوجود تیل بردار جہازوں کو ونزوئلا روانہ کیا جو ونزوئلا پہنچ گئے ہیں ایران نے امریکہ کی کھوکھلی دھمکیوں کو نظر انداز کرکے اس کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔ عبدالباری عطوان نے لکھا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان یہ فرق ہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے شکار ملک ونزوئلا کو سخت اور مشکل وقت میں تیل فراہم کیا ہے جبکہ امریکہ نے اس ملک کے عوام کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران بشر دوست ملک ہے جبکہ امریکہ بشریت کا دشمن ہے۔ عبدالباری عطوان نے کہا کہ ایران نے بڑی شجاعت کے ساتھ امریکہ کیطرف سے ونزوئلا کے محاصرے کو توڑ کر ونزوئلا کے عوام کی مدد کی ہے جس پر ونزوئلا کے صدر نے ایران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکہ نےونزوئلا کی حکومت کو گرانے کے لئے اپنے سیکڑوں ایجنٹ اس ملک میں روانہ کئے جنھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایران نے ونزوئلا کی قانونی حکومت کی بھر پور حمایت کی ہے۔ امریکہ عالمی قوانین کی کھلی اور آشکار خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے جبکہ ایران بین الاقوامی قوانین پر عمل کررہا ہے۔
عبدالباری نے اپنے مقالہ میں لکھا ہے کہ ایران، شام اور ونزئلا کے خلاف امریکی پابندیاں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔ ایران کی تیل بردار کشتیوں کا ونزوئلا کے سمندر میں داخلہ امریکہ کی تاریخی شکست کا مظہر ہے۔
جمھوری اسلامی ایران نے ایک اور زور دار طمانچہ امریکہ کے منہ پر دے مارا....
امریکی جبری پابندیوں کو پانی میں غرق کرتے ہوئے اپنی تیل بردار بحری جھاز کو وینیز ویلا تک پہنچانے میں کامیاب ✌✌🇮🇷. وینیز ویلا کے جنگی طیاروں کی جانب سے ایرانی جھاز کی ہوائی محافظت اور استقبال اسلامی جمہوریہ ایران کا آئل ٹینکر امریکی کھوکھلی دھمکیوں کے باوجود وینزویلا کے ساحل پر لنگر انداز ہوگیا. اسوقت وینزویلا بھر میں ایرانی پرچم اور سردار باوقار سردار قلوب شہید قاسم سلیمانی رحمۃ اللہ علیہ کی تصویریں آویزاں ہیں . اہم شخصیات نے سوشل میڈیا اکاونٹس کی ڈی پی تبدیل کرکے شہید کی تصویریں لگائی ہوئی ہیں.
یہ صرف جھلکیاں ہے مولا علیہ السلام کے حقیقی پیروکاروں کی طرف سے۔ انشاء اللہ جب مولا علی ع کے فرزند ارجمند خیبر شکن کے وارث تشریف لائیں گے تو استکباری و استعماری طاقتوں کے ظلم و جبر کے نظام کو کس طرح اکھاڑ پھینکیں گے انشاء اللہ ہم جلد دیکھیں گے اور ضرور دیکھیں گے۔