ایران کے خلاف امریکہ کی کسی بھی کاروائی کا منہ ٹور جواب دیا جائے گا: جنرل باقری
2714
m.u.h
08/01/2020
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم ایران کیخلاف امریکہ کی کسی بھی نئی کاروائی کا منہ ٹور جواب دیں گے.
یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے آج امریکی اڈوں پر ایران سپاہ پاسداران کے میزائل حملے کے بعد کہی.
ایران نے آج کی علی الصبح عراق میں امریکہ کے دہشتگردی حملے کے جوابی ردعمل میں عراق میں موجود امریکی فوجی عین الاسد اڈے پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیے.
واضح رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔