آل خلیفہ نے آل سعود اور آل یہود کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے ہی شہریوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں آل خیلفہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہ صرف معمول بن چکی ہیں بلکہ آئے روز بحرینی حکمران اپنے ہی شہریوں کے خلاف نہایت سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سیاسی انتقام لینے کی کوشش کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جیل میں زیرحراست بحرینی قیدیوں کے اہل خانہ کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کردیا جارہا ہے۔
اللؤلؤة ٹی وی نے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ کے زیر حراست محمود محمد علی البحرینی نامی قیدی کی اہلیہ کو بچوں سمیت اتوار 27 اگست2017 کو زبردستی ملک بدر کردیا ہے۔یاد رہے کہ محمود محمدعلی کو بحرین کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے تشدد میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر جیل بھیج دیاہے۔