اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے دارالحکومت تہران میں نماز عید الاضحی آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئی۔
تہران میں نماز عید قربان کا سب سے بڑا اجتماع مصلای امام خمینی (ع) میں ہوا ۔ جہاں نماز عید قربان آیت اللہ امامی کاشانی نے ادا کی ، جس میں عوام کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق نماز عید الاضحی اور جمعہ ایک ہی دن میں ہونے کی وجہ سے آج نماز جمعہ ادا نہیں کی جائے گی۔