سیاسی اور شہری حقوق کے اعادے تک ملت بحرین کی تحریک جاری رہے گی: آیت اللہ شیخ عیسی قاسم
3334
M.U.H
21/04/2021
بحرین کی اسلامی تحریک کے سربراہ آيت اللہ شيخ عیسی قاسم نے پرزور لفظوں میں کہا ہے کہ جب تک آل خلیفہ کی شاہی حکومت قوم کے سیاسی و شہری حقوق نئے آئين کی تدوین اور متعلقہ اداروں کے اندر شامل نہيں کریں گے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا چاہے اس کے لئے ملت بحرین کو جو قیمت بھی چکانی پڑے ہم اس کے لئے تیار ہیں۔
بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ بحرین کی ابتر صورتحال نے ملک کو نابودی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، اور اس کا واحد راہ حل یہ ہے کہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کردے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگوں کو ایسے آثار دکھائی نہیں دے رہے کہ جس کی بناپر وہ اپنی تحریک سے دستبرار ہوجائيں، جبکہ اس کے برعکس وہ حکومت کی جانب سے آمریت اور انتہائی سخت اور ظالمانہ اقدامات کا مشاہدہ کررہے ہيں کہ جس کا واحد مقصد عوام کو دیوار سے لگانا ہے، اس صورتحال میں عوام کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہيں ہے کہ وہ اپنی احتجاجی تحریک کو جاری رکھیں، حتی وہ اس کی بڑی سے بڑی قیمت چکانے کے تیار ہیں۔
آيت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ ساری جیلوں کو عوام سے بھردیا جائے تو بھی اس کا کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں اور حکومت اپنے پیش نظر غیر جمہوری اہداف ہرگز آگے نہیں بڑھا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ بحرین کے عوام ہوشیار ہیں اور جانتے ہیں کہ ملک کو درپیش بحران کا واحد حل یہ ہے کہ سیاسی ماحول کو بدلا جائے حکومت اور قوم کے درمیان نئے اصولوں کے مطابق درست انداز میں رابطہ قائم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنی تسلط پسندی کی روش اور عوام کی دولت و ثروت کو اپنی آمریت کے پنجوں سے رہا کردے تو اسے اس قسم کے مہلک مسائل کا سامنا ہی نہیں کرنا پڑے گا۔