یوکرین میں حزب اللہ کی موجودگی کی خبر محض مغربی افواہ ہے: حسن نصراللہ
2191
M.U.H
20/03/2022
لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ نے مغربی میڈیا کے غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں حزب اللہ کسی بھی شکل میں موجود نہیں ہے۔
انہوں نے جمعہ کی شب ایک تقریر میں ان میڈیا حلقوں کی خبروں کو بے بنیاد بتایا جن میں حزب اللہ فورسز کی یوکرین میں موجودگی کی بات کہی گئی ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یوکرین میں حزب اللہ کسی بھی شکل میں موجود نہیں ہے، لبنانی حکومت سے بحران کو قابو کرنے والے ایک سینٹر کے تشکیل دینے کا مطالبہ کیا، کیونکہ یوکرین جنگ کے اثرات اب لبنان سمیت خطے تک پہونچ گئے ہیں۔ حسن نصر اللہ نے کہا کہ یوکرین میں حزب اللہ نہ تو صلاح مشورے اور نہ ہی عسکری مقاصد، کسی بھی شکل میں موجود نہیں ہے۔
ادھر کچھ دنوں سے مغرب نواز میڈیا حلقوں نے یوکرین میں روس کی حمایت میں حزب اللہ فورسز کی موجودگی کی افواہ پھیلائی ہے۔
روس نے یوکرین کی دونتسک اور لوھانسک جمہوریاؤں کی حمایت میں 24 فروری سے یوکرین کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جنگ شروع کرنے کے معنی میں نہیں بلکہ عالمی پیمانے پر جنگ کو روکنے کی کارروائی ہے۔