ایران کے عوام امریکی اور صیہونی محاذ کو شکست دیں گے: وزیر دفاع خاتمی
3443
m.u.h
16/05/2019
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ ایران کے عوام پوری تیاری اور بھرپور قوت کے ساتھ امریکی اور صیہونی محاذ کو شکست دیں گے
ایران کے وزیردفاع جنرل امیرحاتمی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ دشمنوں کی ہر طرح کی ممکنہ جارحیت اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے دفاعی اور فوجی تیاری کے لحاظ سے بہت ہی آئیڈیل پوزیشن میں ہے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے یہ دفاعی آمادگی پابندیوں کے سخت ترین ایام میں حاصل کی ہے -
وزیردفاع جنرل حاتمی نے کہا کہ علاقے اور خاص طور پر عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کی شکست امریکا اور دہشت گردوں کے حامی ملکوں پر کاری ضرب ہے -
دریں اثنا ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی رضا صباحی فرد نے تہران میں میزائل اور ریڈار کی تیاری کے منصوبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر کہا کہ ایران نہ صرف یہ کہ اپنی دفاعی ضرورت کے سبھی وسائل کو خود تیار کرتا ہے بلکہ دیگر ملکوں کی ایئرڈیفنس سسٹم کی ضروریات کو بھی پورا کرسکتا ہے -
انہوں نے میزائل اور ریڈار سسٹم کی تیاری میں انجام پانے والے اقدامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ملکوں کی وعدہ خلافیوں اور ظالمانہ پابندیوں نے اپنے دفاعی نظام و وسائل کو زیادہ سے زیادہ تیار کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم و ارادے کو مزید مستحکم بنادیا ہے -