ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے نظام کو درپیش ممکنہ مشکلات کو معاشرے میں نہ پھیلانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں نظام اور سلامتی کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے۔
یہ بات آیت اللہ 'محمد امامی کاشانی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نظام کو درپیش مشکلات کو معاشرے میں نہیں اچھالنا چاہئے بلکہ اصل فرض نظام کی بنیادوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا کی سامراجی قوتوں نے ایران میں اسلامی نظام کے خلاف کمر کس لی ہے کیونکہ دشمن ایرانی قوم کے مضبوط اسلامی عزم کو برداشت نہیں کرسکتا۔
تہران کے امام جمعہ یمن کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ماہرین کے مطابق ان میزائل کا تعلق ہرگز ایران سے نہیں مگر ڈونلڈ ٹرمپ اس کے برعکس بیان دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ سعودی عرب سے رقم لے کر اسی کو ھتھیار فراہم کرتے ہیں جس کا مقصد اسلامی ریاستوں میں جنگ بالخصوص یمن میں نہتے عوام کو خون میں نہلانا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ آج ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو ذلت کا شکار کیا، کیا یہ ہوسکتا ہے کہ بیت المقدس صہیونی دارالخلافہ ہو، جبکہ بانی عظیم اسلامی انقلاب امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق، امریکہ بڑا شیطان ہے۔
خطے میں دہشتگردوں بالخصوص داعش کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عراق کو تقسیم کرنے کی سازش دم توڑ گئی بلکہ اس نے اپنی خودمختاری کو مزید مضبوط کردیا ہے۔