امریکی کانگریس میں یمن جنگ کی حمایت ختم کرنے کا بل منظور
296806/04/2019
امریکی کانگریس نے یمن جنگ کی حمایت ختم کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔امریکی کانگریس کے اراکین نے بل کی حمایت میں 175 کے مقابلے میں 247 ووٹ ڈالے۔امریکی کانگریس نے یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں لڑی جانے والی جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجی حمایت کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بل پر ویٹو کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بل سے شدید نوعیت کے آئینی تحفظات جنم لے چکے ہیں۔
یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ پانچویں سال میں داخل ہو چکی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یمن جنگ میں اب تک سعودی عرب کے ہاتھوں 35 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی یمن پر بہیمانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن سعودی عرب گذشتہ 4 سال کے دوران وحشیانہ ، مجرمانہ اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے باوجود اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق یمن پر سعودیہ کی مسلط کردہ غیر منصفانہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب ۔ یمن میں اپنے ناپاک عزائم تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔