امریکہ اور سعودی عرب، صالح الصماد کی شہادت کے ذمہ دار ہیں: انصار اللہ
1151
M.U.H
24/04/2018
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صالح الصماد کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں صالح الصماد کی شہادت کے ذمہ دار ہیں اور انھیں اس کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ شہادت شہید صالح الصماد کی دیرینہ تمنا تھی اور وہ اپنی اس آرزو تک پہنچ گئے ۔ اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی قوم کا عزم شہادت سے مزید مضبوط اور مستحکم ہوجاتا ہے اور یمنی قوم شہید صالح الصماد کی راہ پر گامزن رہےگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے جمعرات کے دن صوبہ الحدیدہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں صالح الصماد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔ انصار اللہ نے صالح الصماد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صالح الصماد کی شہادت کے بعد مہدی المشاط کو انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گيا ہے۔