قبلہ اول کا دفاع نہ کرنے والے عرب ملکوں سے سفارتی بائیکاٹ کیا جائے: خطیب مسجد اقصیٰ
1528
M.U.H
10/02/2019
مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ محمد حسین نے قبلہ اول کے دفاع اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حوالے سے عرب ممالک کے منفی کردار پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع اور فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی میں نامی اور کوتاہی کے تمام تر ذمہ دار عرب ممالک کی حکومتیں ہیں۔
مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں الشیخ محمد حسین نے کہا کہ جو عرب ممالک فلسطینیوں کے حقوق کی بات نہیں کرتے اور نہ قبلہ اول کا دفاع ان کی ترجیح میں شامل ہے ان کا سفارتی بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔ القدس اور مسجد اقصیٰ کا دفاع صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے اور عرب ممالک صرف زبانی دعوے کرتے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول اور فلسطین کے حوالے سے لاپرواہی کا مظاہرہ کرنےوالے عرب ممالک سے اپنے سفیر واپس بلائے۔
ادھر کل جمعہ کے روز ۵۰ ہزار فلسطینیوںنے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔ نمازیوں کی شناخت پریڈ کی گئی اور انہیں زدو کوب کیا گیا۔