انقلاب یمن کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے آل سعود کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مکہ معظمہ پر میزائل حملے کے جھوٹے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے طائف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ذرائع کے جھوٹے پروپیگنڈے اس بات کا ثبوت ہیں کہ کل رات ہم نے طائف میں ملک فہد ائربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے سعودی تیل کمپنیوں کے لئے اپنے وعدے کو دہراتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ بہت عظیم اور مقدس ہے اور وہ مکہ کو آل سعود سے صلح کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔یمن کے میزائل حملے کے سلسلے میں آل سعود نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ یمنیوں نے میزائل کو مکہ کے نزدیک مار گرایا ہے۔
کچھ سعودی میڈیا چینلوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ اس سال مراسم حج کو معطل کرنے کی نیت سے کیا گیا۔الحوثی نے آل سعود کو مخاطب ہوکر کہا کہ اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو جن مقامات کو ہم نے نشانہ بنایا ہے انہیں براہ راست ٹیلی ویژن پر دنیا والوں کے سامنےنشر کرو۔ اور اگر پھر ہماری میزائل قوت اور اپنی خفت سے شرمندہ ہو تو جھوٹ بولنا بند کرو۔یمنی فوج کے مطابق انہوں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جہاں سعودی اتحاد کے کئی افسر موجود تھے اور متجاوز اتحاد کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یاد رہے کہ محمد علی الحوثی نے حال ہی میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف جلد ہی غافلگیر حملے کریں گے۔یمنی فوج کی میزائل یونٹ نے حال ہی میں سعوی عرب کے ینبع شہر میں ایک تیل ریفائنری کو کامیاب حملے کا نشانہ بنایا تھا۔