عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات جاری,مقتدی الصدر کو برتری حاصل
3228
M.U.H
10/08/2018
بغداد، 10 اگست : عراق میں الیکشن کمیشن نے جمعہ کو علی الصبح گزشتہ مئی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کامینوئل تفصیلات جاری کر دیا جس میں شیعہ کمیونٹی کے عوامی و مذہبی رہنما مقتدی الصدر نے برتری برقرار رکھی ہے۔ انتخابی عمل میں وسیع دھاندلی کے الزام لگنے کے بعد جون میں پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو نتائج کی تفصیلات کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان تفصیلات کو آج صبح اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ عراق کے 18 صوبوں میں سے 13 صوبوں کے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق شیعہ کمیونٹی کے مذہبی رہنما مسٹر صدر کی پارٹی پہلے نمبر پر اور ایران کی تائید یافتہ شیعہ ملیشیا رہنماؤں کی پارٹی دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ موجودہ وزیر اعظم حیدر العبادی کی پارٹی تیسرے نمبر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے تین ماہ بعد بھی حکومت بنانے کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوپا یاہے اور فی الحال اس کے کوئی آثار نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔