فلسطینی عوام نے فلسطینی تنظیم حماس کے بارے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر کے بیان پر سخت نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیل اشاروں پر ناچ رہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیل کے خلاف لڑنے والی فلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گرد قراردیا ہے۔ ادھر حماس کے بین الاقوامی امور کے سربراہ اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایک وفد کے ہمراہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔ اسامہ حمدان نے فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پہلے سےمعلوم تھا کہ سعودی عرب در پردہ امریکی اور اسرائيلی مفاد میں کام کررہا ہےلیکن اب سعودی عرب نے اسرائيل کی آشکارا حمایت کرکے اپنا مکروہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے پیش کردیا ہے۔