میرجاوہ میں سرحدی اہلکاروں کے اغواکاروں کو منہ توڑ جواب دیں گے: جنرل جعفری
3145
M.U.H
18/10/2018
ایران کی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے میرجاوہ میں سرحدی اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کاروائی کے ملوث عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گ۔
یہ بات میجیر جنرل "محمد جعفری" نے بدھ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن نے بار بار میرجاوہ سرحدی علاقے پر قبضہ جما لینے کے لئے کاروائی کی ہے مگر ناکام ہوگیا ہے۔
جنرل جعفری نے اسلامی جمہوریہ ایران میں بدامنی کو دشمنوں کا اصلی مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب کی قیادت میں دشمن ہمارے ملک کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ، دہشتگرد گروہ کے عناصر نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق منگل کی علی الصبح ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ میں بعض اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جس کے بعد ان کے پاکستانی ہم منصب ںے اس کے ردعمل میں میں کہا کہ پاکستان، اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون سے دریغ نہیں کرے گا۔